یونان سے بے دخل 18پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

جمعہ 9 جون 2017 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) بونان سے بے دخل 18پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے جنہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ پاکستانی غیر قانونی طریقے سے یونان گئے تھے، جنہیں وہاں سے بے دخل کیا گیا، بے دخل کے بعد یہ پاکستانی جمعے کو وطن واپس پہنچے گئے ہیں جنہیں ایف آئی اے کے اہلکاروں کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا اور ان سے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔( وقار)

متعلقہ عنوان :