جے آئی ٹی کیساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں،پہلے بھی احتساب کرایا آئندہ بھی کرائیں گے،آصف کرمانی
وزیر اعظم دودھ کا دود ھ اور پانی کا پانی چاہتے ہیں،حسن اورحسین نواز نے استثنیٰ نہیں لیا جب بھی جے آئی ٹی بلاتی ہے پیش ہو جاتے ہیں ،ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی تو اپنا حق استعمال کرینگے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی میڈیا سے گفتگو عمران کے پاس نئے پاکستان کا فارمولا نہیں تھا اس لیے اس دھرنے، سڑکیں ناپنے اور گالم گلوچ کی سیاست شروع کی، وہ عدالتوں کے بھگوڑے ہیں،طارق فضل چوہدری
جمعہ 9 جون 2017 20:05
(جاری ہے)
حسن نواز اور حسین نواز نے استثنا نہیں لیا، جب بھی جے آئی ٹی نے بلایا وہ پیش ہوئے، جو دستاویز جے آئی ٹی مانگتی ہے ہم پیش کر دیتے ہیں لیکن حکومت بے بس نہیں، ہم عدالت اور عوام میں جانے کا حق رکھتے ہیں، ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی تو اپنا حق استعمال کریں گے، تحفظات کسی قسم کے بھی ہوں ان کودورکیا جانا چاہیے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان صاحب نے فرمایا ہے جو ن لیگ کریگی وہی میں کروں گا، کاش عمران خان نے چار سال ضائع نہ کئے ہوتے (ن) لیگ کی طرح کام کرتے، ہماری بھی عمران خان سے درخواست ہے کہ جومسلم لیگ (ن) کرے وہی آپ کریں، مرضی کے فیصلے نہ آنے پر وہ ملک میں فساد کرانے اور سڑکوں پر آنے کی بات کرتے ہیں۔ عمران خان الزام تو لگاتے ہیں لیکن عدالتوں کا سامنا نہیں کرتے۔ مسلم لیگ (ن) دہشت گردی کے خلاف لڑرہی ہے لیکن عمران خان دہشت گردوں کا پشاور میں دفتر کھلوانا چاہتے تھے، انہوں نے سی پیک کے منصوبے کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی۔ وہ اعلی ٰعدالتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے۔اس موقع پر وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس نئے پاکستان کا فارمولا نہیں تھا اس لیے اس دھرنے، سڑکیں ناپنے اور گالم گلوچ کی سیاست شروع کی۔ مشرف دور میں بھی ہمارا احتساب ہوا لیکن کچھ برآمد نہیں ہوا، عمران خان عدالتوں کے بھگوڑے ہیں، وہ عدالت میں منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام ہوئے اور پریس کانفرنسیں کرتے پھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں اور ایجنسیوں پر اعتراضات نئی بات نہیں، ہم نے کسی ادارے کو متنازع نہیں بنایا، ہمیں بھی جے آئی ٹی پر اعتراضات تھے تو اسے عدالت عظمی ٰمیں لے کرگئے، ہمارے اعتراضات کو نہیں سناگیا، پھر بھی ہم جے آئی ٹی میں پیش ہوگئے۔ ہمارا کوئی بچہ کسی ایسی جگہ ہو جہاں ہماری پہنچ نہ ہو تو کیا ہم پریشان نہیں ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.