پاکستان سعودی عرب کو قربانی کے جانور برآمد کری:ماہرین لائیو سٹاک

سعودی عرب حج کے ایام میں آسٹریلیا، یمن ،صومالیہ اور دیگر ممالک سے انتہائی مہنگے داموں قربانی کے حلال جانور درآمد کرتا ہے

جمعہ 9 جون 2017 19:59

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیری فارمنگ اور لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے بہترین جانور پالے جا سکتے ہیں نیز حج کے دنوں میں سعودی عرب کو قربانی کے جانور برآمد کر کے قیمتی زر مبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا کہ سعودی عرب حج کے ایام میں آسٹریلیا، یمن ،صومالیہ اور دیگر ممالک سے انتہائی مہنگے داموں قربانی کے حلال جانور درآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان سے قربانی کے جانوروں کی درآمد سعودی حکومت کو انتہائی سستی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لائیو سٹاک مارکیٹ میں تھوڑی سی بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ملک کے مویشی پال کسانوں کی غربت کے خاتمہ کا اہتما م کیا جا سکتا ہے ، انہوں ے کہا کہ پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن ویلیو ایڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے اس بھر پور پیداوار کو منافع بخش سرمایہ کاری میں منتقل کرنے اور اس کے معاشی ثمرات لائیوا سٹاک فارمرز تک پہنچانے میں مکمل کامیابی نہیں ہو سکی۔۔