ساہیوال ،سی آئی اے سٹاف پولیس اور اشتہاری مجرموں میں مقابلہ ،، 4گرفتار، کار اور اسلحہ برآمد

جمعہ 9 جون 2017 17:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) سی آئی اے سٹاف پولیس نے خطر ناک اشتہاری ڈکیت ناصر عرف ناصری کو اس کے 3ساتھیوں سمیت پولیس مقابلہ کے بعد چک 6-93آر کے قریب گرفتار کر لیا ، ڈاکوئوںکے قبضہ سے ایک کار اور پسٹل برآمد ۔ واقعات کے مطابق پولیس غلہ منڈی کے علاقہ میں بائی پا س پر ایک کار سوار خاندان کو لوٹنے کی واردات کی اطلاع کے بعد پولیس اور سی آئی اے سٹاف پولیس نے ساہیوال شہر کے اندرونی اور بیرونی راستوں کی ناکہ بندی کر دی جب ڈاکو کار میں جہاز گرائونڈ چوک پہنچے تو ڈاکوئوں نے اپنی کار انگ سائیڈ سے نکال کر چک 6-93آر کی طرف چلے گئے سی آئی اے سٹاف پولیس نے گھیرا ڈال کر ڈاکوئوں کو کار سمیت روکنے کے لیے کہا تو ڈاکوئوں نے فائرنگ شرو ع کر دی پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد ڈاکوئوں کو قابو کر لیا ، گرفتار ہونے والے ڈاکوئوں میں ناصر عرف ناصری ، اسکا بھائی فیاض ، اور دو نامعلوم ڈاکو شامل ہیں جن کو پولیس نے نامعلوم مقام پر تفیتش کے لیے پہنچا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کار اور ایک پسٹل تیس بور بھی پولیس نے برآمد کر لیا۔ سی آئی اے سٹاف کے پولیس سب انسپکٹر جواد فضل کی رپورٹ پر پولیس نے چاروں ڈاکوئوں کے خلاف 324-353اور186 ت پ اور 13اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ پولیس کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم ناصر عرف ناصری پولیس تھانہ ہڑپہ ، تھانہ غلہ منڈی ، تھانہ فرید ٹائون اور تھانہ سٹی کے ڈکیتی کے 11مقدمات میں اشتہاری مجرم ہے اور دیگر اس کے ساتھی بھی ریکارڈ یافتہ ہیں۔