نادرا نے وکی لیکس سے منسوب خبروں کی تردید کردی

نادرا کا ڈیٹا بیس کبھی بھی کسی ملک یا ادارے کو فراہم نہیں کیا گیا،میڈیا رپورٹس میں انکشافات گمراہ کن اور ادارے کے بین الاقوامی بزنس کو متاثر کررہے ہیں،ترجمان نادرا

جمعہ 9 جون 2017 17:46

نادرا نے وکی لیکس سے منسوب خبروں کی تردید کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) ترجمان نادرا نے وکی لیکس سے منسوب خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا بیس کبھی بھی کسی ملک یا ادارے کو فراہم نہیں کیا گیا،میڈیا رپورٹس میں انکشافات گمراہ کن اور ادارے کے بین الاقوامی بزنس کو متاثر کررہے ہیں،گمراہ کن انکشافات ادارے کے پیشہ ورانہ حریفوں کے مفاد کو مستحکم کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو 2011کی وکی لیکس سے منسوب ذرائع ابلاغ کی رپورٹس پر وضاحت کرتے ہوئے ترجمان نادرا نے کہا کہ ادارے نے شہریوں کے ڈیٹا کی سیکیورٹی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔گمراہ کن انکشافات ادارے کے پیشہ ورانہ حریفوں کے مفاد کو مستحکم کرسکتے ہیں ۔میڈیا رپورٹس میں انکشافات گمراہ کن اور ادارے کے بین الاقوامی بزنس کو متاثر کررہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نادرا کا داخلی سیکیورٹی کنڑول میکنزم بہت مضبوط اور موثر ہے۔

نادرا کا ڈیٹا بیس کبھی بھی کسی ملک یا ادارے کوفراہم نہیں کیا گیا۔ نادرا نے کوئی بھی ایسا بیرونی معاہدہ نہیں کیاجس سے ڈیٹا بیس کو خطرہ لاحق ہو۔نادرا وکی لیکس سے منسوب خبروں کی پر زور تردید کرتاہے۔نظام کسی بھی فرد کوادارے کا ڈیٹافراہم کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔( خ ف)

متعلقہ عنوان :