Live Updates

ْ عمران خان کا خیبرپختونخوا میں 360ڈیمز بنانے کا دعویٰ ،بتائیں کہاں ڈیمز بن رہے ہیں، امیر مقام

عمران خان سوشل میڈیا کے شیر ہیں،گھر سے باہر نہیں نکلتے ،عمران خان نے تو صوبے میں احتساب دفتر کو ہی تالے لگادیے،عمران خان بتادیں قوم سے کون ساوعدہ پوراکیا ،وفاقی حکومت ثبوتوں کے ساتھ اپنی کارکردگی دکھارہی ہے،حکومت نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا،معیشت کو مضبوط کیا،عمران خان نے یوٹرن لینے میں ڈاکٹر کیاہوا ہے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 9 جون 2017 17:46

ْ عمران خان کا خیبرپختونخوا میں 360ڈیمز بنانے کا دعویٰ ،بتائیں کہاں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے عمران خان نے خیبرپختونخوا میں 360ڈیمز بنانے کا دعویٰ کیا تھا،بتائیں خیبرپختونخواہ میں کہاں ڈیمز بن رہے ہیں،عمران خان سوشل میڈیا کے شیر ہیں،لیکن گھر سے باہر نہیں نکلتے ،عمران خان نے تو احتساب کے بجائے صوبے میں احتساب دفتر کو ہی تالے لگادیے،عمران خان اتنا بتادیں قوم سے کیا گیا کون ساوعدہ پوراکیا گیا،وفاقی حکومت ثبوتوں کے ساتھ اپنی کارکردگی دکھارہی ہے،حکومت نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا،معیشت کو مضبوط کیا،عمران خان نے یوٹرن لینے میں ڈاکٹر کیاہوا ہے۔

جمعہ کو امیر مقام نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان خیبرپختونخواہ میں 360ڈیمز بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان بتائیں خیبرپختونخواہ میںکہاں ڈیمز بن رہے ہیں عمران خان سوشل میڈیا سے شیر ہیں۔لیکن گھر سے باہر نہیں نکلتے۔امیر مقام نے کہا وفاقی حکومت ثبوتوں کے ساتھ اپنی کررکردگی دکھارہی ہے۔عمران خان بھی سوشل میڈیا کے بجائے عملی طور پر کارکردگی دکھائیں۔

عمران خان نے تو احتساب کے بجائے صوبے میں ااحتساب دفتر کو ہی تالے لگادیے۔عمران خان اتنا ہی بتادیں کہ قوم سے کیا گیا کو ن سا وعدہ پورا کیا ہے۔عمران خان نتھیاگلی میں کے پی ہائوس کس مقصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔نتھیاگلی ہائوس عمران خان کی بجائے سب کیلئے کھلا ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا نتھیاگلی ہائوس سرکاری ہے۔اور اس پر سب کا حق ہے۔عمران خان اپنی مرضی کے خلاف فیصلے کو برداشت نہیں کرتے۔حکومت نے دہشتگری کاڈٹ کر مقابلہ کیا۔معیشت کو مضبوط کیا ۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی بحران پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔عمران خان یوٹرن لینے میں ڈاکٹریٹ کیا ہو ا ہے۔( خ ف)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات