شیخ رشید کے ساتھ قرض خواہ کی بدسلوکی کا واقعہ دونوں ایوانوں میں موضوع بحث بن گیا

حکومتی جماعت نے قرض خواہ کے خلاف کارروائی کی مخالفت کردی‘ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر نے سکیورٹی کے متعلق خدشات کا اظہار‘ سیکورٹی سٹاف سے پوچھ گچھ اور قائمہ کمیٹی میں واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا پارلیمنٹ کے احاطے میں ایک شخص نے بدتمیزی کی اور پکڑ کر جھنجھوڑتا رہا پارلیمنٹ سکیورٹی سٹاف کھڑا ہو کر دیکھتا رہا پارلیمنٹرین کو اندر آنے سے روکا گیا ،سینٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن

جمعہ 9 جون 2017 17:29

شیخ رشید کے ساتھ قرض خواہ کی بدسلوکی کا واقعہ دونوں ایوانوں میں موضوع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ساتھ قرض خواہ کی بدسلوکی کا واقعہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں موضوع بحث بن گیا‘ حکومتی جماعت نے قرض خواہ کے خلاف کارروائی کی مخالفت کردی‘ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر نے سکیورٹی کے متعلق خدشات کا اظہار کردیا‘ سکیورتی سٹاف سے پوچھ گچھ اور قائمہ کمیٹی میں واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

سینٹ میں جمعہ کو اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ گزشتہ روز شیخ رشید احمد سے پارلیمنٹ کے احاطے میں ایک شخص نے بدتمیزی کی اور ان کو پکڑ کر جھنجھوڑتا رہا پارلیمنٹ کا سکیورٹی سٹاف کھڑا ہو کر دیکھتا رہا اس شخص نے شیخ رشید سے کچھ مطالبہ بھی کیا ایک پارلیمنٹرین کو اندر آنے سے روکا گیا دوسرے ایوان کے رکن کے ساتھ ہوا لیکن یہ پارلیمٹرین کا معاملہ ہے یہ ایک ہائوس نہیں پارلیمنٹ کا معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

اگر حکومت اس پارلیمنٹرین کے خیالات سے گھبرا گئی ہے ان سے نمٹنے کا یہ طریقہ درست نہیں ہے اس شخص کے وزیراعظم کے ساتھ فوڑوز بھی سامنے آئے ہیں یہ معاملہ سینٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔ سکیورٹی سٹاف سے پوچھ گچھ ہونی چاہئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری تنویر خان نے بھی مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں کوئی مقدس گائے نہیں ہے اگر کسی شخص نے اس کا 22لاکھ روپے نہیں دیا تو اس کا حق ملنا چاہئے اس متاثرہ شخص کی بھی دادرسی ہونی چاہئے وہ میری جماعت کا کارکن ہے کارکنوں کے پارٹی قیادت کے ساتھ فوٹو ہوتے ہیں میری جماعت نے اس شخص کے خلاف جو ایکشن لیا ہے اس کی میں حمایت نہیں کرتا پہلے انکوائری ہونی چاہئے تھی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ امور بلیغ الرحمن نے کہا کہ شیخ رشید احمد کے ساتھ جو واقعہ ہوا اس پر ہم نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور گرفتار کرکے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اس کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ سینیٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ اگر اس شخص کا کوئی مسئل تھا تب بھی وہ کون ہوتا ہے کہ پارلیمنٹ میں آکر ایک معزز رکن کا گلا پکڑے۔ سینیٹر میر کبیر نے کہا کہ شیخ رشید احمد کے ساتھ کل ہونے والا واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اگر کوئی مسئلہ تھا تو قانون فورم موجود ہے۔ (ن غ/ ا ع)