کراچی آپریشن میں گرفتارہونیوالے بچوں کی اصلاحی مرکز میں تربیت مکمل

جمعہ 9 جون 2017 16:47

کراچی آپریشن میں گرفتارہونیوالے بچوں کی اصلاحی مرکز میں تربیت مکمل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) کراچی آپریشن کے دوران گرفتارہونیوالے کمسن بچوں نے اصلاحی مرکز میں تربیت مکمل کرلی گئی ۔کورکمانڈرکراچی نے تربیت مکمل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔تفصیلات کیمطابق کورکمانڈرکراچی شاہدبیگ مرزانے رینجرزکے زیرانتظام اصلاحی مرکزکادورہ کیا۔ اصلاحی مرکز میں ان بچوں کوتربیت دی گئی جن کی کراچی آپریشن کیدوران نشاندہی پرگرفتارکیاگیا۔

(جاری ہے)

تربیت کے آغازسے قبل تمام طلبہ کی ماہرنفسیات سے اسکریننگ کرائی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈرکراچی نے کہاکہ بہت خوشی کی بات جوبچے کل جرائم کاحصہ بننے جارہے تھے وہ آج اس ملک کے کارآمدشہری ہیں۔ اصلاحی مرکز میں تربیت مکمل کرنے والے پہلے بیج کے بیس طلبہ کوملازمتیں بھی فراہم کردی گئیں ۔کور کمانڈر کراچی نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ اختتامی مرحلہ ہنرمندی تربیت میں نوطلبہ کوموٹرسائیکل مکینک،جنرل الیکٹریشن ،کمپیوٹراورریفریجریشن کورس کی تربیت بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :