وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے ویٹنگ لسٹ میں موجود 10 فیصد درخواست گذاروں کو مبارکبادکے خطوط ارسال کر دیئے

جمعہ 9 جون 2017 15:58

وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی میں کامیاب قرار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے والے ویٹنگ لسٹ میں موجود 10 فیصد درخواست گذاروں کو کامیابی کے خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا ہے جس کے تحت سرکاری اور پرائیویٹ سکیم میں 60 اور 40 فیصد کے حساب سے کوٹہ کی تقسیم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حج قرعہ اندازی کے موقع پر سرکاری سکیم کے تحت 60 فیصد درخواست گذاروں کا انتخاب کرلیا گیا تھا تاہم پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی جانب سے پرائیویٹ اور سرکاری سکیم کے درمیان 40 اور 60 فیصد کے تناسب کو عدالت میں چیلنج کرنے کی وجہ سے 10 فیصد درخواست گذاروں کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد 10 فیصد کے حساب سے 17 ہزار 563 درخواست گذاروں کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے مبارکباد کے خطوط ارسال کرنے شروع کر دیئے گئے ہیں اور انہیں بذریعہ ایس ایم ایس بھی اطلاع کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ افراد 28 اپریل کو ہونے والی سرکاری سکیم کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پانے کے بعد التواء میں تھے۔

متعلقہ عنوان :