جاوید ظفرکی (ن)لیگ میں شمولیت خوش آئند ہے‘ مسلم لیگ ن مختلف برادریوں کا خوبصورت گلدستہ ہے ‘سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی فہم و فراست سے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو ئی

مسلم لیگ (ن) کے راہنما راجہ اعجاز دلاور خان کی بات چیت

جمعہ 9 جون 2017 15:37

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے راہنما و سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا ہے کہ جاوید ظفر کا مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنا خوش آئند ہے۔ مسلم لیگ ن مختلف برادریوں کا خوبصورت گلدستہ ہے ۔سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی فہم و فراست سے الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو ئی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میںخطہ ترقی کرئے گا۔ تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکے ۔وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور چائنہ حکومت کے اربوں روپے کے توانائی ، اقتصادی راہداریاںکے منصوبہ جات پرعملدرآمد ہونے سے پاکستان نئے معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے 2018تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا آئندہ چند سالوں میں معاشی طور پر پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بنے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سابق ضلعی صدر مسلم کانفرنس جاوید ظفر کی ن لیگ میں شمولیت کے موقعہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی حکومت نے ملک کو ترقی کی طرف گامزن کر دیا ہے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی میاں نواز شریف کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ جس کا واضح ثبوت ترقیاتی بجٹ میں 11ارب روپے کا اضافہ ہے۔

اس موقعہ پر نئے شامل ہونے والے جاوید ظفر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان ، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ،وزیر مال سردار فاروق سکندر اور دیگر قائدین کی سرپرستی میں خطہ ترقی کی طرف گامزن ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا میرا مرنا جینا اب مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے