یہودی شرپسند کی مسجداقصیٰ کو بم دھماکے سے شہید کرنے کی دھمکی، پولیس نے تفتیش شروع کردی

مسجد اقصیٰ کو دھماکے سے شہید کرنے کی دھمکی انتہائی خطرناک ،صہیونی ریاست کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہوسکتی ہے، پولیس

جمعہ 9 جون 2017 14:47

یہودی شرپسند کی مسجداقصیٰ کو بم دھماکے سے شہید کرنے کی دھمکی، پولیس ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) ایک یہودی شرپسند نے مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ کو بم دھماکے سے شہید کرنے کی مذموم دھمکی دی ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق ’بنی براک ‘ کے علاقے کے رہائشء ایک یہودی آباد کار نے ’واٹس ایپ‘ کے ذریعے مسجد اقصیٰ کو دھماکے سے شہید کرنے کی دھمکی دی ہے۔رپورٹ کے مطابق پولیس بنی بارک کے ایک 20سالہ یہودی کے دھمکی آمیزبیان کی تفتیش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق گزشتہ ہفتے قبلہ اول کو شہید کرنے کی دھمکی دینے والے شخص کو حراست میں لیا گیا تھا جسے بیت المقدس کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں پیش بھی کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو دھماکے سے شہید کرنے کی دھمکی انتہائی خطرناک ہے۔ اس طرح کی دھمکیاں صہیونی ریاست کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔ملزم کی خاتون وکیل کے مطابق اس کاموکل نفسیاتی مریض ہے۔ اس نے نفسیاتی دباؤ کے تحت یہ بیان دیا ہے۔