ناروے کی خاتون سفیر کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات، فلسطین اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 9 جون 2017 14:46

ناروے کی خاتون سفیر کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات، فلسطین اور خطے کی تازہ ..
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) فلسطینی اتھارٹی کے ہاں تعینات ناروے کی خاتون سفیرہ نے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ناروے کی سفیرہ ھیلدا ھارالڈ اسٹار نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ناروے کی سفیر اور اسماعیل ھنیہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین اور خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :