الشباب کا صومالیہ میں فوجی بیس پر حملہ، 70 افراد ہلاک

تین خودکش حملہ آوروں سمیت 100 شدت پسندوں نے بیس پر تین اطراف سے حملہ کیا،صومالی حکام

جمعہ 9 جون 2017 14:41

الشباب کا صومالیہ میں فوجی بیس پر حملہ، 70 افراد ہلاک
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) شدت پسند گروہ الشباب کے بھاری اسلحے سے لیس انتہا پسندوں نے صومالیہ میں نیم خود مختار صوبے پٴْنٹ لینڈ کے ایک فوجی بیس پر حملہ کر کے ستر کے قریب افراد کو ہلاک کر دیا۔ ایک سو شدت پسندوں نے، جن میں خود کش حملہ آور بھی شامل تھے، بیس پر تین اطراف سے حملہ کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالی حکام کی جانب سے اس حملے کو گزشتہ کئی برسوں میں اس خطے میں ہوئے حملوں میں سے خونریز ترین قرار دیا گیا ہے۔

سینئر فوجی حکام کے مطابق قریب ایک سو شدت پسندوں نے، جن میں خود کش حملہ آور بھی شامل تھے، بیس پر تین اطراف سے حملہ کیا۔ شدت پسند گروپوں کو مانیٹر کرنے والے ایک انٹیلیجنس گروپ کے مطابق الشباب نے اس حملے میں اکسٹھ فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :