ملتان‘ قندیل بلوچ قتل کیس، سماعت 19 جون تک ملتوی

جمعہ 9 جون 2017 14:22

ملتان‘ قندیل بلوچ قتل کیس، سماعت 19 جون تک ملتوی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2017ء) سیشن کورٹ میں معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی ہے، عدالت نے ملزم اسلم شاہین کا چالان طلب کرتے ہوئے سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج سید ضیغم عباس رضوی نے کی، دوران سماعت کیس کی مرکزی ملزم وسیم اور عبدالباسط کو بھی پیش کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم اسلم شاہین کا چالان پیش کرنے اور ملزم وسیم کے گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :