بھارت، دلت موومنٹ کے راہنما فسادات کو ہوا دینے کے الزام میں گرفتار

جمعہ 9 جون 2017 14:20

بھارت، دلت موومنٹ کے راہنما فسادات کو ہوا دینے کے الزام میں گرفتار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2017ء) بھارتی پولیس نے دلت موومنٹ کے ایک راہنما کو ریاست اترپردیش میں تشدد کو ہوا دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اترپردیش پولیس کی خصوصی ٹاسک فورس نے دلتوں کے ایک سماجی گروپ بھیم آرمی کے تیس سالہ راہنما چندرا شیکھر کو پہاڑی ریاست ہما چل پردیش سے گرفتار کیا ہے ایک سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ گرفتار کے بعد شیکھر کو واپس اترپردیش لایا گیا ہے جہاں ان سے ریاست کے ضلع سہارنیو میں گزشتہ ماہ ہونے والے فسادات میں ان کے کردار کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :