پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 جون 2017 13:29

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جون 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی نعت خوانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے ''اتحاد رمضان'' کے نام سے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی ۔ ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران شرمیلا فاروقی نے خوبصورت نعت پڑھی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ سوشل میڈیا صارفین نے شرمیلا فاروقی کی خوبصورت آواز کی داد دی۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: