Live Updates

عمران خان اداروں سے دھونس کے ذریعے من پسند فیصلے چاہتے ہیں، سٹریٹ پاور سے بیلٹ پاور کامقابلہ نہیں، مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی بیلٹ پاور ہے، احسن اقبال

جمعہ 9 جون 2017 12:54

عمران خان اداروں سے دھونس کے ذریعے من پسند فیصلے چاہتے ہیں، سٹریٹ پاور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی بیلٹ پاور ہے، سٹریٹ پاور سے بیلٹ پاور کامقابلہ نہیں ،عمران خان اداروں سے دھونس کے ذریعے من پسند فیصلے چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی بیلٹ پاور ہے، سٹریٹ پاور سے بیلٹ پاور کامقابلہ نہیں اورعمران خان اداروں سے دھونس کے ذریعے من پسند فیصلے چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مغربی جمہوریت میں ان کے کردار کا شخص کونسل بھی منتخب نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان لوگوںکی پگڑیاں اچھالنے کے علاوہ کچھ نہیں جانتے۔ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، گالی گلوچ کی سیاست ملک کے مسائل کا حل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2018ء انتخابات کا سال ہے ، عوام سب کانتیجہ نکال دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات