محکمہ صحت جنوبی وزیرستان اور ڈبلیو ایچ او نے پولیو کی بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑادیں‘سردار عارف وزیر

جمعہ 9 جون 2017 12:36

محکمہ صحت جنوبی وزیرستان اور ڈبلیو ایچ او نے پولیو کی بھرتیوں میں میرٹ ..
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صدر سردار عارف وزیر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت جنوبی وزیرستان اور ڈبلیو ایچ او نے پولیو کی بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑادیں ایجنسی سرجن کو باربار شکایات کرنے کے باجود کوئی عملی کارروائی نہ کرسکی،گورنر کے پی کے اور اے سی ایس فاٹا نوٹس لیکر متعلقہ حکام کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے اور شفاف تحقیقات کرکے ملوث اہلکاروں کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکے بصورت دیگر ہم احتجاج کاراستہ اپنائیں گے ان خیالات کااظہار پختونخواہ ملی عوامی پارٹی جنوبی وزیرستان کے صدر سردار عارف وزیر نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت جنوبی وزیرستان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران وزیر نامی شخص نے تحصیل وانا میں غواخواہ ،کڑیکوٹ پر UCPOکی پوسٹ کیلئے آیپلاکیا تھا جو کہ اس کا اہل تھا لیکن سفارش اور میرٹ کی وائلیشن کی وجہ سے اسکی تعیناتی نہ ہو سکی اور دوسرے نا اہل بندے کو انہی پوسٹ پر تعینات کرکے ڈبلیو ایچ او نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ۔

(جاری ہے)

سردار عارف وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے جنوبی وزیرستان میں نا اہل ایجنسی سرجن کی تعیناتی کے باعث محکمہ صحت روزبروز تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں لہذا گورنر کے پی کے اور اے سی ایس فاٹا اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیکر جلد ازجلد شفاف تحقیقات کرنے کا حکم دیا جائیں ۔

متعلقہ عنوان :