اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے لئے مزید 1500 گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کر دیا

جمعہ 9 جون 2017 09:30

مقبوضہ بیت ا لمقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2017ء) اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے لئے مزید1500 گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ غیر سرکاری تنظیم پِیس ناؤ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی مغربی کنارے کے علاقے میں مزید 1500 گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر پیشرفت کی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران یہ ایسی دوسری پیشرفت ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر نظر رکھنے والی تنظیم پِیس ناؤ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 3,178 گھروں کی تعمیر کے منصوبوں میں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ منصوبے اس وقت مختلف مراحل میں ہیں اور تعمیر کیے جانے والے مذکورہ گھر پورے مغربی کنارے کے علاقے میں پہلے سے موجود یہودی بستیوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :