کوئٹہ، کانگو وائرس کے شبے میں ایک اور مریض ہسپتال میں داخل ، رواں سال میں 5مریض ہلاک چکے ہیں ، 2میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی

انچارج شعبہ وبائی امراض فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹرنصیر محمد کی گفتگو

جمعرات 8 جون 2017 23:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) بلوچستان میں ایک اور مریض کوکانگو وائرس کے شبے میں ہسپتال میں داخل کردیاگیاہے سال رواں کے دوران 5مریض باعث موت کی آغوش میں جاچکے ہیں جن میں سے 2میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اس وقت فاطمہ جناح ہسپتال کے شعبہ وبائی امراض میں تین مریضوں کو کانگو وائرس کے شبے میں داخل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انچارج شعبہ وبائی امراض فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹرنصیر محمد نے بتایاکہ کچلاک کے علاقے سے ایک اورمریض کو کانگو وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں ہسپتال لایاگیاہے یہاں موجود مریضوں کے خون کے نمونے کراچی بھجوائے جاچکے ہیں اس سے 6روز قبل عبدالکریم کو ناک اورمنہ سے خون آنے کے باعث ہسپتال لایاگیاتھا تاہم مزکورہ مریض کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے رقم نہ ہونے کے باعث نہیں بھجوائی جاسکی کراچی میں ٹیسٹ کرانے کیلئے مریض کو 6ہزار روپے سے زائد کی ضرورت ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ عبدالکریم نامی مریض چرواہا ہے جس میں 90فیصد کانگو کے مرض کی اعلامات پائی جارہی ہے ،تاہم ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ مریض میں مرض کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ڈاکٹرنصیرمحمد کے مطابق سال رواں کے دوران اب تک 23مریضوں کو لایاجاچکاہے جن میں سے 5جان کی بازی ہارچکے ہیں ۔