سپریم کورٹ نے عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہونے والے ایف بی آرکے مقدمات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت21 جون تک ملتوی کردی

جمعرات 8 جون 2017 22:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) سپریم کورٹ نے عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہونے والے ایف بی آرکے مقدمات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت21 جون تک ملتوی کردی ہے جمعرا ت کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا وقار احمد نے پیش ہوکرعدالت کو بتایا کہ تین والیم پر مبنی ایف بی آر کی رپورٹ ہمیں موصول ہوگئی ہے تاہم ابھی تک ہم اس کا جائزہ نہیں لے سکے،دوسری جانب عدالت کیلئے تمام رپورٹس کا جائزہ لینا بھی مشکل ہوگا ، اس لئے ہمیں مہلت دی جائے تاکہ ہم تمام رپورٹس کا جائزہ رپورٹ بنا کر عدالت کو پیش کریں گے،ب جس پرعدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :