لندن دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ خرم شہزاد بٹ مسلم لیگ ن جہلم کے صدر شاہد رسول ڈار کا بھانجا نکلا

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 جون 2017 21:04

لندن دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ خرم شہزاد بٹ مسلم لیگ ن جہلم کے صدر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جون ۔2017ء) لندن دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ خرم شہزاد بٹ مسلم لیگ ن جہلم کے صدر شاہد رسول ڈار کا بھانجا نکلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے لندن میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خرم شہزاد بٹ کے حوالے سے تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

خرم شہزاد لندن میں پیدا ہوا تھا جبکہ اس کے والدین کا تعلق پاکستان کے شہر جہلم سے تھا۔ خرم شہزاد بٹ مسلم لیگ ن جہلم کے صدر شاہد رسول ڈار کا بھانجا نکلا ہے۔ شاہد رسول ڈار مسلم لیگ ن اور مرکزی انجمن تاجران جہلم کے صدر ہیں۔ خرم شہزاد نے 4 برس پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران اس نے شاہد رسول ڈار کے ہاں قیام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :