سکھر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر طارق چوہان کی میئر سکھر سے ملاقات، شہر کی صفائی کے معاملات پر گفتگو

زون بی کے چیئرمین و دیگر متعلقہ اسٹاف کو صفائی کے انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر سکھر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ میئر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ

جمعرات 8 جون 2017 22:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر طارق چوہان نے اپنے دفتر میں گذشتہ روزشہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے سکھر میونسپل کارپوریشن کے مئیر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب تشکیل دیئے جانے والے زون بی کے چیئرمین محمد حنیف میمن و دیگر متعلقہ اسٹاف سے ملاقات کیں اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے یوسیز میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر زون بی کے چیئرمین محمد حنیف میمن نے ڈپٹی مئیر طارق چوہان کو انتظامات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مئیر سکھر کی ہدایات پر زون بی کی تمام یوسیز میں صفائی کے بہتر انتظامات کئے جا رہے ہیں اس موقع پر پی آراو /او ایس ہیلتھ برانچ پیر عطائ الرحمن ، سینٹری انسپکٹر مظہر و دیگر عملہ بھی موجود تھا ملاقات میں ڈپٹی مئیر طارق چوہان نے زون بی کے چیئرمین و دیگر متعلقہ اسٹاف کو صفائی کے انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر سکھر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :