جرمن اسکول اورنگی ٹائون کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے،کرسچن ڈیموکریٹک یونین

چند سیاسی اور نام نہاد این جی اوز نے محکمہ لینڈ اور کچی آبادی کے ساتھ ملک کر اسکول کی زمین پر قبضہ کررہے ہیں، جس سے ہزاروں بچوں کا مستقبل تاریک ہوجائے گا، نعیم کھو کھر

جمعرات 8 جون 2017 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان نے نادیدہ قوتوں کی جانب سے قومی ورثہ قرار دیئے گئے جرمن اسکول اورنگی ٹا?ن پر قبضہ اور اسکول کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کی پر زور مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ڈی جی رینجرز اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جرمن اسکول کی زمین سے قبضہ فوری واگزار کرائیں ورنہ یہ قومی ورثہ تباہ اور قبضہ مافیا کے قبضے میں چلا جائیگا کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے مرکزی چیئر مین نعیم کھو کھر نے کہاہے کہ قبضہ مافیا سے جرمن اسکول اورنگی ٹائون کو بچایا جائے انہوںنے کہاکہ چند سیاسی اور نام نہاد این جی اوز نے محکمہ لینڈ اور کچی آبادی کے ساتھ ملک کر اسکول کی زمین پر قبضہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں بچوں کا مستقبل تاریک ہوجائے گا بلکہ قومی ورثہ کو شدید نقصان پہنچے گا نعیم کھو کھر نے کہا کہ اگر قبضہ مافیا نے اپنی مذموم کوششوں کو بند نہ کیا اور قبضہ فوری ختم نہ کیا گیا تو کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان بھر پور احتجاج کرے گی۔

متعلقہ عنوان :