سندھ ہائیکورٹ ، عمر قید کے مجرموں کی سزا موت میں تبدیل کرنے کی درخواست کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کر دی

جمعرات 8 جون 2017 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) عدالت عالیہ سندھ اپیلٹ بینچ نے بلوچستان کے سابق وزیر رستم جمالی کے قتل میں عمرقید کی سزا پانے والے 3 مجرموں کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کے لئے مقتول کے ورثاء کی اپیل کی سماعت صفائی کے وکلاء کی عدم موجودگی کے سبب 12 جولائی تک ملتوی کردی گئی تینوں مجرموں حیات شاہ ، نوریز علی اور حبیب اللہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بیس بیس سال کی سزا سنائی ہے جس کے خلاف مقتول رستم جمالی کے ورثائ نے عدلت عالیہ اپیلٹ بینچ نے اپیل دائر کی ہے۔