سندھ ہائیکورٹ نے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دے دیا

نیب حکام سے پلی بار گننگ کی دستاویزات طلب ، مذید سماعت 2 ماہ کے لئے ملتوی کر دی گئی

جمعرات 8 جون 2017 22:44

سندھ ہائیکورٹ نے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دے دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں قائم ڈویڑن بینچ نے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دیتے ہوئے دائر درخواست کی سماعت 2 ماہ کیلئے ملتوی کرتے ہوئے نیب حکام سے پلی بار گننگ کی دستاویزات طلب کرلی ہے۔ جمعرات کو سماعت کے موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتا یا کہ جب جرم سرزد ہوا اس وقت احتساب آرڈیننس 1997 کے قانون کے تحت نافذ تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ پلی بارگننگ کا فیصلہ 1999 میں کیا گیا تھا 1997 کے قانون کے تحت 21 سال کے لئے نااہل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر شرمیلا فاروقی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کیلئے نیب نے اسٹیٹ بینک اور الیکشن کمیشن کو 2 خطوط لکھے ہیں وکلائ صفائی کے مطابق پلی بارگننگ کے بعد نااہلی کی سزا کا قانون قائم رہنے کا قانون 2000 میں وجود میں آیا دوسری جانب شرمیلا فاروقی کی سزا 2001 میں ختم ہوگئی تھی اس موقع پر نیب کے وکیل نے مؤوقف اختیار کیا کہ شرمیلا فاروقی سزا یافتہ ہیں وہ سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتی۔