یونان سے 68 پاکستانی ڈی پورٹ، امیگریشن حکام نے کوائف کی تصدیق کے بعد پاسپورٹ سیل بھجوا دیا

جمعرات 8 جون 2017 21:57

یونان سے 68 پاکستانی ڈی پورٹ، امیگریشن حکام نے کوائف کی تصدیق کے بعد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) یونان کے راستے یورپ جانے والے 68 پاکستانی ڈی پورٹ کر دیئے گئے،استنبول آنے والی پرواز سے پاکستانیوں کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچایا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونان کے راستے یورپی ممالک جانے کے خواہشمند 68 پاکستانی ڈی پورٹ کر دیئے گئے ہیں جنہیں براستہ استنبول آنے والی پرواز سے پاکستانیوں کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچایا دیا گیا ہے ، ان پاکستانیوں کو یونانی حکام نے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر تحویل میں لیا تھا، امیگریشن حکام نے کوائف کی تصدیق کے بعد انہیں پاسپورٹ سیل بھجوا دیا۔

واضح رہے کہ پچھلے 3 سال میں مختلف ممالک سے کم از کم 266،000 پاکستانی بے دخل ہوچکے ہیں ، ان ممالک میں سر فہرست سعودی عرب ہے جہاں سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ پاکستانی ڈی پورٹ کئے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :