لاہور ہائیکورٹ،کالا باغ ڈیم بنانے سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست، واپڈا کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

جمعرات 8 جون 2017 21:46

لاہور ہائیکورٹ،کالا باغ ڈیم بنانے سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں کالا باغ ڈیم بنانے سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر واپڈا کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواست گزارنے عدالت کو بتایا کہ 2012میں لاہور ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا جبکہ5سال گزارنے کے باجود عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کالا باغ ڈیم سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، جس پرعدالت نے واپڈا کے وکیل سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجوہات کا پوچھا تو واپڈا کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔عدالت نے دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مزیدسماعت ملتوی کر دی ۔