سوئی گیس نادہندگان کے کنکشن عدم ادائیگی کی بناء پر منقطع

جمعرات 8 جون 2017 21:43

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کی جانب سے طویل المدت گیس بل ناہندگان سے فوری ریکوری یا بصورت دیگر عدم ادائیگی پر سخت کاروائی کے احکامات کی روشنی میں متعدد سرکاری/ اسپیشل ڈومیسٹک صارفین کے کنکشن عدم ادائیگی کی بنا پر منقطع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کنکشن مختلف ریجن میں میں سوئی گیس بلنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ریکوری مہم کے دوران عدم ادائیگی کی بنا پر منقطع کئے گئے۔ ان سرکاری/ اسپیشل ڈومیسٹک نادہندگان کے ذمہ مجموعی طور پر45لاکھ، 35ہزار، 640روپے واجب الاداء تھے۔

متعلقہ عنوان :