باپ بیٹوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو مجموعی طور پر61سا ل قید کی سزا

جمعرات 8 جون 2017 21:33

باپ بیٹوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو مجموعی طور پر61سا ل قید کی سزا
خیبرایجنسی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) ملاگوری میں باپ اور تین بیٹوں کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو اسسٹنٹ پولیٹکل جمرود کی عدالت نے مجموعی طور پر 61 سال قید بامشقت اور چودہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید دس سال قید بھگتنا ہو گی ۔ پولیٹکل حکام کے مطابق ملاگوری کے علاقہ زاگہ کلی میں ملزم عطاء الرحمن تار خیل نے فائرنگ کرکے اسمعیل ولد ماموں خان اور ان کے تین بیٹوں اصیل ،خلیل اور محمد امان کو قتل کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کو بعد ازاں خاصہ دار فورس نے گرفتار کر لیا ۔

خاصہ دار فورس کے مطابق ملزم کے فرار میں ان کے بھائی ضیاء الرحمن نے معاونت کی تھی جس پر انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کی گرفتاری کے بعد مقدمہ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ جمرود ، ڈسٹرک مجسٹریٹ جمرود ضیاء الرحمن مروت کی عدالت میں زیر سماعت رہا جس کو جرگہ کے حوالے کیا گیا جرگہ کی جانب سے رائے کا اظہار ملتے ہی جرم ثابت ہونے پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ ضیاء الرحمن مروت ملزمان کے خلاف دفعہ 302/34 PPC11FCRکے تحت فیصلہ سناتے ہوئے اصل ملزم عطاء الرحمن کو چار قتل کرنے پر مجموعی طور پر چھپن سا قید با مشقت اور اور آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ جرم کی معاونت کرنے پر ملزم کے بھائی ضیاء الرحمن کو پانچ سال قید کی سزا اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنایا جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید دو سال قید کی سزا بھگتنا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :