قومی اسمبلی ، فاٹا سے حکومتی رکن اسمبلی شہاب الدین کا بجٹ پر بحث میں حصہ لینے کیلئے باری نہ ملنے پر احتجاجا واک آئوٹ

جمعرات 8 جون 2017 20:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا سے حکومتی رکن اسمبلی شہاب الدین نے بجٹ پر بحث میں حصہ لینے کے لئے باری نہ ملنے پر اسمبلی سے احتجاجا ًواک آئوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا سے حکومتی رکن اسمبلی شہاب الدین نے اسمبلی سے واک آئوٹ کیا اور احتجاج کیا کہ مجھے بجٹ پر بولنے کا وقت نہیں دیا جارہا ہے ۔ 4دن سے مسلسل انتظار کر رہا ہوں ۔ فا ٹا کے مسائل ہیں اور حکومت کو بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کرنی ہیں۔محمو د بشیر ورک جو اجلا س کی صدار ت کر رہے تھے انہوں نے نہ ہی شہاب الدین کو فلو ر دیا اور نہ ہی واک آ ئو ٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ ( و خ )