کوئٹہ ،ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات کے بعد خروٹ آباد اور صدر تھانہ کے ایس ایچ او تبدیل کر دیے گئے

جمعرات 8 جون 2017 20:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2017ء) کوئٹہ شہر میں ٹارگیٹ کلنگ کے دو واقعات کے بعد خروٹ آباد اور صدر تھانہ کے ایس ایچ او تبدیل کر دیے گئے،محکمہ پولیس کے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق سلطان محمود کو ایس ایچ او صدر تھانہ ،مٹھا خان کو ایس ایچ اوخروٹ آباد تھانہ تھانہ تعینا ت کر دیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ اور صدر تھانہ ملک عبدالحمید کو پولیس لائن ہیڈ کواٹر رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ،واضع رہے دونوں تھانوں کی حدود میں ایک ہفتے کے دوران ٹارگیٹ کلنگ کے دوواقعات رونما ہوئے تھے جن میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر عمرالرحمن اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے بہن بھائی جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :