صوبائی بجٹ عوام دوست نہیں ،اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 100فیصد اور ملازم پیشہ افراد کیلئے صر ف 10فیصد اضافہ کیا گیا، موجودہ بجٹ عوام کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے

سیکرٹری اطلاعات نیشنل یوتھ ارگنائزیشن عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا ،پلوشہ بی بی کا خطاب

جمعرات 8 جون 2017 20:46

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) سیکرٹری اطلاعات نیشنل یوتھ ارگنائزیشن عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا پلوشہ بی بی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا بجٹ عوام دوست نہیں ہے ،اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ جبکہ ملازم پیشہ افراد کیلئے 10فیصد اضافہ کیا گیا،صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے چار مرتبہ بجٹ لیپس ہوا ،موجودہ بجٹ عوام کے ساتھ ایک کھلا مذاق ہے۔

وہ جمعرات کو اجلا س سے خطاب کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خیبر پختون خوا کے بجٹ کو الفاظ کا ہیر پھیرقرار دے کر کہا کہ غریب عوام کے لئے اس میں وہ کچھ نہیں رکھا گیا جس کا عوام کے ساتھ وعدے کئے جا رہے تھے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میںسو فیصد اضافہ کیا جو خیبر پختون خوا کے عوام کے ساتھ ظلم ہے اورملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کرنا عوام کے ساتھ ایک کھلا مذق ہے اس کے علاوہ صوبائی حکومت کی نا اہلی کے باعث چار مرتبہ بجٹ لیپس ہواجو لمحہ فکریہ ہے بجٹ کا 50فیصد حصہ استعمال میں نہیں لایا جا سکا جس سے صوبے کی غریب عوام کے لئے بہت کچھ بنایا جا سکتا تھا انہوں نے کہا کہ الفاظ کے گورکھ دھندوں سے کچھ نہیں بنتا عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ صوبے کے غریب عوام کے مسائل میں اضافہ نہ بلکہ کم کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :