حب، شاہ نورانی کے عرس پر تین افراد جاںبحق

جمعرات 8 جون 2017 20:16

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2017ء) شاہ نورانی کے عرس اور میلے کے دوران تین افراد دم گھٹنے ،لوح لگنے اور دل کا دورہ پڑنے سے جاںبحق ہوگئے ،نائب تحصیلدار سارونہ خدا بخش محمودائی بلوچ نے شاہ نورانی کے سالانہ تین روزہ عرس اور میلے کی تقریبات کی کوریج کے لئے موجود ’’این این آئی ‘‘کے رپورٹرکو بتایا کہ شاہ نورانی کے عرس اور میلے کے دوران لاحوت لامکاں کے مقام پر تین زائرین دم گھٹنے سے ،لوح لگنے اور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئے ہیں جنکی میتوں کو انکے ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ،جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق اندرون سندھ کے مختلف علاقوں سے تھا ۔

متعلقہ عنوان :