لکی مروت ،مختلف علاقوں میں شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا

جمعرات 8 جون 2017 20:09

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2017ء) لکی مروت کے مختلف علاقوں میں شمالی وزیرستان ایجنسی سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ درہ پیزو میں ایک خاتون شوہر کے ہاتھوں موت کی نیند سو گئی شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے دوسلی سے تعلق رکھنے والے انگیر خان نے درہ پیزو کے تھانہ شہید ہیبت علی خان میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ ان کی بیٹی رسول بیاہ کی کوئی تین چار ماہ قبل تاج ولی سے شادی ہوئی تھی وقوعہ کے روز اطلاع ملنے پر وہ داماد کے گھر پہنچے تو ان کی بیٹی کی لاش پڑی تھی جسے ڈنڈوں سے مار کر قتل کیا گیا تھا پولیس نے مقتولہ کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی لکی شہر کے محلہ مچن خیل میں ایک شخص نے معمولی گھریلو تنازعے پر فائرنگ کرکے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس کے مطابق ملزم شفیع اللہ نے اپنے بھائی سیف اللہ کے گھر میں داخل ہوکراس پر پستول سے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا پولیس مقدمہ درج کرنے کے بعد مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :