خام تیل کی قیمتیں مسلسل گرواٹ کا شکار ، پیٹرول سستا ہونے کا امکان

اگر خام تیل کی قیمتیں موجودہ ریٹ پرہی برقرار رہتی ہیں تو حکومت پیٹرول 2 روپے فی لیٹر تک سستا کرسکتی ہے

جمعرات 8 جون 2017 20:00

خام تیل کی قیمتیں مسلسل گرواٹ کا شکار ، پیٹرول سستا ہونے کا امکان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2017ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریبا 5 فیصد تک گھٹ جانے سے پاکستان میں پیٹرول دو روپے فی لیٹر سستا ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اس عید پر حکومت عوام کو سستے پیٹرول کی صورت میں عیدی دے سکتی ہے ، کیونکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں ، اگر خام تیل کی قیمتیں موجودہ ریٹ پرہی برقرار رہتی ہیں تو حکومت پیٹرول 2 روپے فی لیٹر تک سستا کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

یکم جون سے لیکر اب تک بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تقریبا 5 فیصد تک کم ہو چکی ہیں ، برطانوی خام تیل 51 ڈالر 70 سینٹس سے کم ہوکر 48 ڈالر ، امریکی خام تیل 49 ڈالر 40 سینٹس سے کم ہو کر 46 ڈالر فی بیرل اور عرب خام تیل تقریبا 50 ڈالر سے کم ہو کر 46 ڈالر 20 سیٹس فی بیرل کا ہوچکا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ، اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو مستقل میں خام تیل کی قیمتیں مزید بھی کم ہونے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :