لائنز ایریا کی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، آگ نے 15دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

جمعرات 8 جون 2017 19:03

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) کراچی کے لائنز ایریا کی فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس نے 15دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جمعرات کو کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں واقع پرانی فرنیچر کی مارکیٹ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

جس کے دیکھتے ہی دیکھتے 15دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیایوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بڑی تعداد میں لکڑی ہونے کے باعث آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ ا۔آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے نیوی کی فائر بریگیڈ بھی جائے حادثے پر پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :