اسرائیل نے مغربی کنارے میں 1500 یہودی گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو آگے بڑھایا ہے، پِیس نا

جمعرات 8 جون 2017 16:37

اسرائیل نے مغربی کنارے میں 1500 یہودی گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو آگے ..
تل ایب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) غیر سرکاری تنظیم پِپس نا نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی مغربی کنارے کے علاقے میں مزید 1500 یہودی گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر پیشرفت کی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران یہ ایسی دوسری پیشرفت ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینی علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر نظر رکھنے والی تنظیم پِیس نا کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 3,178 گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ اس تنظیم کے مطابق یہ منصوبے اس وقت مختلف مراحل میں ہیں اور تعمیر کیے جانے والے مذکورہ گھر پورے مغربی کنارے کے علاقے میں پہلے سے موجود یہودی بستیوں میں تعمیر کیے جانے ہیں۔

متعلقہ عنوان :