یمن کیلئے یو این ایلچی کا صدر دفتر عمان میں قائم کر دیا گیا

جمعرات 8 جون 2017 16:36

یمن کیلئے یو این ایلچی کا صدر دفتر عمان میں قائم کر دیا گیا
عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) اردن کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے لئے یو این کے خصوصی ایلچی کا دفتر اردن کے صدر مقام عمان میں قائم کر دیا گیا ہے۔کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق اس امر کا فیصلہ اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور یمن کے لئے عالمی ادارے کے نمائندہ خصوصی اسماعیل ولدالشیخ احمد کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے چند روز قبل یو این ایلچی سماعیل ولدالشیخ حمد کے قافلے پر حوثی ملیشیا نے دورہ صنعا کے موقع پر فائرنگ کی تھی جس سے ان کے فرائض میں انجام دہی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی تھیں۔درایں اثنا یمن میں سرگرم ملیشیاوں کی سیاسی کونسل کے سربراہ اور حوثی رہنما صالح الصمد نے سماعیل ولدالشیخ حمد پر امتیازی سلوک کا الزام عاید کرتے ہوئے ان کے صنعا داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ صالح الصمد نے عالمی ادارے پر زور دیا تھا کہ وہ یمنی عوام کی خواہشات کا احترام کرنے والے نئے ایلچی کا تقرر کریں۔

متعلقہ عنوان :