سوات اورگردونواح میں3.2شدت کا زلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلاہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 جون 2017 16:27

سوات اورگردونواح میں3.2شدت کا زلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلاہوگئے
سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔08جون2017ء) : سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ ،شانگلااور گردونواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکوں کے باعث لوگ خوف وہراس میں مبتلاہوگئے۔لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 3.2ریکارڈکی گئی۔زلزلے کامرکزمینگورہ سے30کلومیٹرمغرب کی جانب تھا۔

متعلقہ عنوان :