شکارپور میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ،ْ تین زخمی

جاں بحق افراد کی شناخت ارباب تیغانی اور نثار احمد بجارانی کے نام سے ہوئی

جمعرات 8 جون 2017 16:25

شکارپور میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ،ْ ..
شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2017ء) شکارپور میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ،ْگروہوں کی جانب سے جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ناپر کوٹ تھانے کے حدود مہران بجارانی کے علاقے میں بجارانی اور تیغانی قبیلے میں خوفناک تصادم ہواجس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت ارباب تیغانی اور نثار احمد بجارانی کے نام سے ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔

(جاری ہے)

اور لاشیں اور زخمی ہونے والے افراد کو خانپور کے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا ۔ تصادم کے دوران دونوں گروہوں کی جانب سے آزادانہ جدید اسلحے کا استعمال کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں علاقہ مکین اپنے گھروں میں محدود ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واقعے کے بعد متاثرہ افراد نے لاشیں ساتھ رکھ کر احتجاج کیا اور فوری طور پر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔نجی ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق دونوں قبیلوں کے درمیان بھینس چوری کے معاملے پر گذشتہ تین سال سے تنازعے چلا آرہا ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک 13 انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :