یمن کے لئے اقوام متحدہ ایلچی کا صدر دفتر عمان میں قائم کر دیا گیا

فیصلہ اردنی وزیر خارجہ اور عالمی ایلچی اسماعیل ولدالشیخ احمد کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا

جمعرات 8 جون 2017 16:05

یمن کے لئے اقوام متحدہ ایلچی کا صدر دفتر عمان میں قائم کر دیا گیا
عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2017ء) اردن کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے لئے یو این کے خصوصی ایلچی کا دفتر اردن کے صدر مقام عمان میں قائم کر دیا گیا ہے۔کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس امر کا فیصلہ اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور یمن کے لئے عالمی ادارے کے نمائندہ خصوصی اسماعیل ولدالشیخ احمد کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے چند روز قبل یو این ایلچی اسماعیل ولدالشیخ احمد کے قافلے پر حوثی ملیشیا نے دورہ صنعاء کے موقع پر فائرنگ کی تھی جس سے ان کے فرائض میں انجام دہی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی تھیں۔درایں اثناء یمن میں سرگرم ملیشیاوں کی سیاسی کونسل کے سربراہ اور حوثی رہنما صالح الصمد نے اسماعیل ولدالشیخ احمد پر امتیازی سلوک کا الزام عاید کرتے ہوئے ان کے صنعاء داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔ صالح الصمد نے عالمی ادارے پر زور دیا تھا کہ وہ یمنی عوام کی خواہشات کا احترام کرنے والے نئے ایلچی کا تقرر کریں۔

متعلقہ عنوان :