یوکرائن میں امریکی سفارتخانہ کے باہرزودار دھماکا، جانی نقصان نہیں ہوا

دھماکا کسی نامعلوم شخص کی طرف سے سفارتخانے کی حدود میں دھماکا خیز مواد پھینکنے کی وجہ سے ہوا، دہشت گرد کارروائی کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،پولیس حکام

جمعرات 8 جون 2017 15:54

یوکرائن میں امریکی سفارتخانہ کے باہرزودار دھماکا، جانی نقصان نہیں ..
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2017ء) یوکرائن کے دارلحکومت کیف میں امریکی سفارتخانہ کے باہر زوردار دھماکا ہوا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن کے دارلحکومت کیف میں امریکی سفارتخانہ کے باہر جمعرات کی شب زوردار دھماکا ہوا، تاہم دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس بیان کے مطابق دھماکا مقامی وقت شب ساڑھے بارہ بجے ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے ہمیں بتایا کہ کیف میں امریکی سفارتخانے کے باہر زوردار دھماکا سنا گیا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ دھماکا کسی نامعلوم شخص کی طرف سے سفارتخانے کی حدود میں دھماکا خیز مواد پھینکنے کی وجہ سے ہوا، تاہم اس سے کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ انہی ذرائع نے بتایا کہ اس دہشت گرد کارروائی کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔