بھارت میں وٹس ایپ پر طالبہ کو بلیک میل کرکے ریپ،تین ملزمان کو سزا

عدالت ن ے مرکزی ملزم کو 20 سال قید بامشقت ،باقی دوکو 10،10 سال قید کی سزاسنادی

جمعرات 8 جون 2017 15:47

بھارت میں وٹس ایپ پر طالبہ کو بلیک میل کرکے ریپ،تین ملزمان کو سزا
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2017ء) بھارت کی شرمناک پہچان بننے والے بھیانک جرم یعنی اجتماعی آبرو ریزی کے واقعات صرف پسماندہ یا دور دراز علاقوں میں ہی نہیں ہورہے بلکہ بڑے شہروں کی یونیورسٹیوں تک یہ لعنت عام ہوگئی ہے۔ او پی جندل یونیورسٹی میں بی بی اے کی طالبہ کے ساتھ پیش آنے والا لرزہ خیز واقعہ بھی ایک ایسی ہی مثال ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق طالبہ کی قابل اعتراض تصاویر سینئر کلاس کے ایک طالبعلم ہردیک سکری نے واٹس ایپ کے ذریعے اپنے دوستوں کو تقسیم کیں اور طالبہ کو دھمکی دی کہ اگر وہ اس سے ملنے نہ آئی تو اس کی تصاویر کویونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی پوسٹ کردی جائیں گی۔ ہردیک کی بلیک میلنگ سے مجبور ہوکر طالبہ اس کی بات ماننے پر مجبور ہوگئی لیکن ہردیک نے نہ صرف خود اسے زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس کے ساتھیوں کرن چھابڑا اور وکاس گارگ نے بھی لڑکی کی عصمت دری کی۔

(جاری ہے)

ملزمان کی مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکر بالآخر لڑکی پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ نوجوان لڑکی تینوں لڑکوں کی جونیئر تھی اور کالج میں بی بی اے کی تعلیم حاصل کر رہی تھی ۔پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ عدالت میں ملزمان نے موقف اپنایا کہ متاثرہ طالبہ رضامندی سے ان کے ساتھ تعلق استوار کئے ہوئے تھی تاہم جب ملزمان کے واٹس ایپ میسجز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا تو ثابت ہوگیا کہ وہ ڈرا دھمکا کر اس کی عزت پامال کررہے تھے۔ عدالت نے مرکزی ملزم ہردیک سکری اور کرن چھابڑا کو 20 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جبکہ وکاس گارگ کو 10 سال کی سزا سنائی ہے

متعلقہ عنوان :