بھائی نے زیادتی کا شکار بہن کو قتل کر دیا

جمعرات 8 جون 2017 14:43

بھائی نے زیادتی کا شکار بہن کو قتل کر دیا
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2017ء) گجرات میں بھائی نے زیادتی کی شکار بہن کو ہی مار ڈالا ،ْشازیہ سے زمیندار کے بیٹے نے 5 روز قبل مبینہ زیادتی کی تھی۔

(جاری ہے)

والدہ کے مطابق ملزم کی عدم گرفتاری پر بھائی منیر احمد نے بہن کو قتل کر دیا۔ ملزم کو نہ پکڑنے والی پولیس نے قاتل بھائی اور اسکے ساتھی عبدالرحمن کو پکڑ لیا۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے راضی نامے پر زور دیتی رہی۔ لڑکی کے قتل کے بعد پولیس نے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :