یوکرائن امریکی سفارتخانے کے احاطے میں دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 8 جون 2017 14:25

یوکرائن امریکی سفارتخانے کے احاطے میں دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ..
کیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2017ء) یوکرائن میں امریکی سفارتخانے کے احاطے میں بم دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائنی پولیس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیاہے کہ امریکی سفارتخانے کے احاطے میں دھماکہ درمیانی شب کے بعد ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ نامعلوم شخص نے سفارتخانے کے احاطے میں دھماکہ خیز مواد پھینکا اورخود بھاگ گیا سانحے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں سفارتخانے کی جانب سے فوری کوئی بیان نہیں ہوا

متعلقہ عنوان :