روسی صدر پیوٹن کل وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے

جمعرات 8 جون 2017 14:25

روسی صدر پیوٹن کل وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2017ء) روسی صدر والادمیرپیوٹن کل جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف سے سنگھائی تعاؤن تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرینگے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا روسی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے دمیان ملاقات قازقستان کے دارلحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاؤں تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہوگی ادھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ آستانہ میں شنگھائی تعاؤن تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان کوئی رسمی ملاقات نہیںہوگی تاہم دونون رہنماؤں کے درمیان رسمی مصافحہ ہوگا