چینی حکام کی شنگھائی ائرپورٹ پر کارروائی ، کوکین کے دو سوٹ کیس برآمد ، خاتون گرفتار

جمعرات 8 جون 2017 14:19

چینی حکام کی شنگھائی ائرپورٹ پر کارروائی ، کوکین کے دو سوٹ کیس برآمد ..
شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2017ء) چین میں حکام نے شنگھائی ایئرپورٹ پر ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جو کوکین سے بنے ہوئے دو سوٹ کیسوں کو ملک میں سمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔اطلاعات کے مطابق جب کسٹم حکام کو لاطینی امریکہ کے ایک ملک سے آنے والی ایک خاتون کیسوٹ کیسوں کے بارے میں شک گزارا تو انھوں نے سوٹ کیس کی مالک خاتون کو اسے خالی کرنے کے لیے کہا لیکن کسٹم حکام کو اس میں کچھ نہ ملا۔

اس سوٹ کیس کا ایکسرے کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کا رنگ عام سے زیادہ سیاہی مائل تھا۔ سوٹ کیس کو خالی کیے جانے کے باوجود اس کا وزن عام سوٹ کیسوں سے زیادہ تھا۔ مزید ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ دونوں سوٹ کیسوں کو دس کلو کوکین سے بنایا گیا تھا۔ حکام نے لاطینی امریکہ کے ملک سے آنے والی اس خاتون کو رواں سال فروری میں گرفتار کیا تھا لیکن پولیس نے اس کی اطلاعات اب جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں ایسے واقعات ہوئے ہیں جب سمگلروں نے منشیات کو کسٹم حکام سے چھپانے کے لیے نئے نئے طریقے استعمال کیے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کوکین کے مواد سے بنائیگئے سوٹ کیسوں کو کسٹم حکام کے سامنے سے گذارنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس سے پہلے چین میں ایسے واقعات پیش آئے ہیں جب ایک شخص نے اپنی ٹانگ کو کوکین کے سفوف سے لپیٹ رکھا تھا۔ گذشتہ ماہ ایک چینی جوڑے کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ کوکین کو انگور سے بنی شراب میں گھول کر ملک میں لانے کی کوشش کر رہے تھے۔

یورپ میں بھی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جب سمگلروں نے کوکین کو سریش کی مدد سے اسے سخت میٹریل میں تبدیل کر کے اسے سمگل کرنے کی کوشش کی۔چین میں کوکین بہت ہی کم دستیاب ہے اور اسے سمگل کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون کو اس کی بھاری قیمت چکانی ہو گی۔چین کے قانون کے مطابق اگر کسی شخص پر 50 گرام سے زیادہ کی کوکین سمگل کرنے کا الزام ثابت ہو جائے تو اسے موت کی سزا دی جاتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :