حکومت توانائی کے بحران کے مستقل حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے ، عبدالقادر بلوچ

جمعرات 8 جون 2017 13:32

حکومت توانائی کے بحران کے مستقل حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے بحران کے مستقل حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے ، بجلی کی پیداوار 19ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے ، کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ جے آئی ٹی کو دھمکیاں دے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت 2013ء کے انتخابات کے بعد جب اقتدار میں آئی تو ملک اندھیروں میں ڈوباہوا تھا 22گھنٹے طویل لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، وزیراعظم کی دن رات کوششوں سے ملک بھر میں بروقت توانائی کے منصوبوں کے آغاز کی وجہ سے آج بجلی کی پیداوار 19ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 2018ء لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا سال ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام اپنے بجلی کے بلز بروقت ادا کریں تاکہ آئی پی پیز کو ادائیگی بروقت کی جا سکے۔

(جاری ہے)

اور ان علاقوں لوڈشیڈنگ بھی کم سے کم ہو ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے جے آئی ٹی کو دھمکیوں کے حوالے سے کہاکہ اگر کوئی جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیتا ہے تو انہیں فوری طرپر کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔ جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے کاکسی کو حق حاصل نہیں ۔ وفاقی وزیر نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کے بیان پر تبصرہ کرنے سے صاف انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :