ہیومن رائٹس کمیشن کا بچوں کی ملازمت کی عمر پر عالمی ادارہ برائے محنت کے معاہدے کے تحت عمل درآمد کا مطالبہ

جمعرات 8 جون 2017 13:22

ہیومن رائٹس کمیشن کا بچوں کی ملازمت کی عمر پر عالمی ادارہ برائے محنت ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان ، چائلڈ سپارک رائٹس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کور گروپ نے بچوں کی ملازمت کی عمر پر عالمی ادارہ برائے محنت کے معاہدے کے تحت عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں بچوں کی ملازمت کی عمر 14 سال تک رکھی گئی ہے جبکہ دیگر ممالک میں یہ عمر 16 سی18 سال تک ہے، کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ دنیا بھر میں 25 کروڑ سے زائد بچے جبری مشقت کرنے پر مجبور ہیں جن میں 18 کروڑ بچے سخت محنت و مشقت کا کا م کر تے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت کو چاہیے کہ وہ بچوں کی مزدوری کی بد ترین شکلوں کے انسداد کیلئے فوری اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :